Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ghafir Ayat 70 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(60) | Tarteeb e Tilawat:(40) | Mushtamil e Para:(24) | Total Aayaat:(85) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1345) | Total Letters:(5040) |
{اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا
بِالْكِتٰبِ: وہ جنہوں نے
کتاب کو جھٹلایا۔} یعنی جن کافروں نے قرآنِ کریم کو جھٹلایا اور
جو اللہ تعالیٰ نے اپنے
رسولوں عَلَیْہِمُ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ بھیجا اسے بھی جھٹلایا تو عنقریب وہ اپنے جھٹلانے کا
انجام جان جائیں گے۔
یاد
رہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے
رسولوں عَلَیْہِمُ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ جو چیز بھیجی ،اس سے مراد یا تو وہ
کتابیں ہیں جو پہلے رسول لائے یا وہ حق عقائد ہیں جو
تمام انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے پہنچائے جیسے اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور موت کے بعد دوبارہ زندہ کیا جانا۔(ابو سعود، غافر، تحت الآیۃ: ۷۰، ۴ / ۴۹۷، جلالین، غافر، تحت الآیۃ: ۷۰، ص۳۹۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.