Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 77 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
77

فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّۚ-فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ(77)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے، تو اگر ہم تمہیں اس (عذاب )کا کچھ حصہ دکھادیں جس کی ہم انہیں وعید سنا رہے ہیں یا تمہیں (پہلے ہی )وفات دیں بہرحال انہیں ہماری ہی طرف پھرنا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ: تو تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفار کے جھگڑوں  اور دیگر چیزوں  سے آپ کو جو اَذِیَّت پہنچی ہے اس پر صبر فرمائیں،بیشک اللہ تعالیٰ نے کفار کوعذاب دینے کا جووعدہ فرمایا وہ سچا ہے، اور اس عذاب کا کچھ حصہ اگر ہم آپ کی وفات سے پہلے دنیا میں  ہی آپ کو دکھا دیں  تو وہ آپ ملاحظہ فرمائیں  اور اگر ہم انہیں  عذاب دینے سے پہلے ہی آپ کو وفات دے د یں  تو آپ آخرت میں  کافروں  کے عذاب کو ضرور دیکھ لیں  گے کیونکہ قیامت کے دن انہیں  بہر حال ہماری طرف ہی لوٹ کر آنا اور شدید عذاب میں  گرفتار ہونا ہے۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۷۷، ۸ / ۲۱۴، جلالین، غافر، تحت الآیۃ: ۷۷، ص۳۹۶، ملتقطاً)

            یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں  بھی کافروں  کے عذاب کا کچھ حصہ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دکھایا جیسا کہ جنگِ بدر کے دن کافر مارے گئے اور مسلمانوں  کو فتح نصیب ہوئی۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links