Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 82 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
82

اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(82)
ترجمہ: کنزالایمان
تو کیا اُنہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے اُن سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا وہ ان سے بہت تھے اور ان کی قوت اور زمین میں نشانیاں اُن سے زیادہ تو ان کے کیا کام آیا جو اُنہوں نے کمایا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ: کیا انہوں  نے زمین میں  سفر نہ کیا۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا کفار ِقریش نے زمین میں سفر نہ کیا تاکہ وہ دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں  کا کیسا انجام ہوا، وہ لوگ ان کفارِ قریش سے تعداد میں  بھی کثیر تھے اور ان کی جسمانی طاقت بھی ان سے زیادہ تھی اور زمین میں محل اور عمارتوں کے اعتبار سے بھی وہ ان سے زیادہ قوی تھے تو انہوں نے جو کمایا وہ ان کے کیا کام آیا؟معنی یہ ہیں کہ اگر یہ لوگ (عاد اور ثمود وغیرہ کی) زمین میں سفر کرتے تو انہیں معلوم ہوجاتا کہ سرکش منکروں کا کیا انجام ہوا اور وہ کس طرح ہلاک و برباد ہوئے اور ان کی تعداد، ان کی طاقت اور ان کے مال کچھ بھی ان کے کام نہ آسکے۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۸۲، ۸ / ۲۱۹-۲۲۰، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۸۲، ۴ / ۷۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links