Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 84 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
84-85

فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ(84)فَلَمْ یَكُ یَنْفَعُهُمْ اِیْمَانُهُمْ لَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَاؕ-سُنَّتَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ فِیْ عِبَادِهٖۚ-وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْكٰفِرُوْنَ(85)
ترجمہ: کنزالایمان
پھر جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا بولے ہم ایک اللہ پر ایمان لائے اور جو اس کے شریک کرتے تھے ان کے منکر ہوئے تو ان کے ایمان نے انہیں کام نہ دیا جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا اللہ کا دستور جو اس کے بندوں میں گزر چکا اور وہاں کافر گھاٹے میں رہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا: پھر جب انہوں  نے ہمارا عذاب دیکھا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ پھر جب سابقہ جھٹلانے والی امتوں  نے دنیا میں  ہمارا شدید عذاب دیکھا تو کہنے لگے :ہم ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اوراس ایمان کے ذریعے ان کا انکار کرتے ہیں  جنہیں  اس کا شریک ٹھہراتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی بجائے جن بتوں  کی پوجا کرتے تھے ان سے بیزار ہوئے ، تو جب انہوں  نے ہمارا عذاب دیکھ لیا اس وقت ان کا ایمان قبول کرنا ان کے کام نہ آیا اور اللہ تعالیٰ کا جو دستور اس کے بندوں  میں  گزر چکاوہ یہی ہے کہ نزولِ عذاب کے وقت ایمان لانا نفع مند نہیں  ہوتا اوراس وقت ایمان قبول نہیں  کیا جاتا اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلانے والوں  پر عذاب نازل کرتا ہے اور جب کافروں  نے عذاب دیکھا تواس وقت ان کا نقصان اور خسارے میں  رہنا اچھی طرح ظاہر ہو گیا۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۸۴-۸۵، ۸ / ۲۲۱، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۸۴-۸۵، ۴ / ۷۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links