Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Hud Ayat 122 Translation Tafseer

رکوعاتہا 10
سورۃ ﷷ
اٰیاتہا 123

Tarteeb e Nuzool:(52) Tarteeb e Tilawat:(11) Mushtamil e Para:(11-12) Total Aayaat:(123)
Total Ruku:(10) Total Words:(2140) Total Letters:(7712)
121-122

وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْؕ-اِنَّا عٰمِلُوْنَ(121)وَ انْتَظِرُوْاۚ-اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ(122)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کافروں سے فرماؤ تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ ہم اپنا کام کرتے ہیں اور راہ دیکھو ہم بھی راہ دیکھتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قُلْ:اورتم فرماؤ ۔} اس آیت میں وعید اور غضب کا اظہار ہے اور آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ایمان نہ لانے والوں سے فرما دیں کہ جو کام تم کر رہے ہو وہ کئے جاؤ عنقریب تم ا س کام کا انجام جان جاؤ گے اور ہمیں ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ نے جس کام کا حکم دیا ہے ہم وہ کرتے ہیں۔ (خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۱۲۱، ۲ / ۳۷۷)

{وَ انْتَظِرُوْا:اور تم انتظار کرو ۔} یعنی تم ا س کا انتظار کرو جس کا شیطان نے تم سے وعدہ کیا ہے ہم بھی اس کے منتظر ہیں جو تم پر لازم ہو گایعنی دنیا یا آخرت میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور اس کا عذاب ۔ (خازن، ہود، تحت الآیۃ: ۱۲۲، ۲ / ۳۷۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links