Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ibrahim Ayat 49 Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52
Tarteeb e Nuzool:(72) | Tarteeb e Tilawat:(14) | Mushtamil e Para:(13) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(935) | Total Letters:(3495) |
49
وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَىٕذٍ مُّقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ(49)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے کہ بیڑیوں میں ایک دوسرے سے جڑے ہوں گے
تفسیر: صراط الجنان
{وَ تَرَى الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَىٕذٍ:اور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ قیامت کے دن کافروں کو بیڑیوں میں اپنے شیطانوں کے ساتھ بندھا ہو ادیکھیں گے۔ (جلالین، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۲۱۰)
قیامت کے دن مومن و کافر کی پہچان:
اس سے معلوم ہوا کہ محشر میں کفار اور مومن ظاہری علامات سے ہی پہچان لئے جائیں گے کہ کافروں کے منہ کالے ، ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے اور پاؤں بیڑیوں میں بندھے ہوئے ہوں گے جبکہ مومنوں کا حال اس کے برعکس ہوگا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.