Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ibrahim Ayat 52 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 7
سورۃ ﷼
اٰیاتہا 52
Tarteeb e Nuzool:(72) | Tarteeb e Tilawat:(14) | Mushtamil e Para:(13) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(935) | Total Letters:(3495) |
52
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(52)
ترجمہ: کنزالعرفان
یہ لوگوں کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{هٰذَا:یہ۔} اس آیت میں قرآن پاک کے نزول کی کئی حکمتیں بیان کی گئی ہیں ۔(1) اس قرآن شریف میں لوگوں کے لئے تبلیغ اور نصیحت ہے۔ (2) قرآن میں موجود عبرت انگیز واقعات اور زَجرو توبیخ کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا جائے۔ (3) لوگ اس کی آیات سے اللّٰہ تعالیٰ کی توحید کی دلیلیں پائیں ۔ (4) عقل والے اور سمجھدار لوگ اس قرآن کے ذریعے نصیحت حاصل کریں۔(خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۹۳، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.