Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ibrahim Ayat 9 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(72) | Tarteeb e Tilawat:(14) | Mushtamil e Para:(13) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(935) | Total Letters:(3495) |
{اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ:کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبریں نہ آئیں جو تم سے پہلے تھے۔}اس آیت سے مقصود یہ ہے کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ سابقہ قوموں کی ہلاکت و بربادی کے واقعات سے اپنی امت کو ڈرائیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں ۔ (تفسیرکبیر، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۹، ۷ / ۶۸، ملخصاً)
نوٹ: حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم،قومِ عاد اور ثمود کی ہلاکت و بربادی کے واقعات سورۂ اَعراف اور سورہ ٔ ہود میں گزر چکے ہیں ۔
{وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ:اور جو ان کے بعد ہوئے۔} ان تینوں امتوں کے بعد کچھ امتیں ایسی گزری ہیں جن کی تعداد اللّٰہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کیونکہ اس کا علم ہر چیز کا اِحاطہ کئے ہوئے ہے۔ ہمیں ان کے بارے میں اصلاً کوئی خبر نہیں پہنچی۔ (خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۹، ۳ / ۷۶)
{فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ:تو وہ اپنے ہاتھوں کو اپنے منہ میں لے گئے۔} حضرت عبد اللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ غصہ میں آکر اپنے ہاتھ کاٹنے لگے ۔حضرت عبد اللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا کہ انہوں نے کتابُ اللّٰہ سن کر تعجب سے اپنے منہ پر ہاتھ رکھے۔ غرض یہ کوئی نہ کوئی انکار کی ادا تھی۔(خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۹، ۳ / ۷۶، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.