Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Luqman Ayat 11 Translation Tafseer
رکوعاتہا 4
سورۃ ﳠ
اٰیاتہا 34
Tarteeb e Nuzool:(57) | Tarteeb e Tilawat:(31) | Mushtamil e Para:(21) | Total Aayaat:(34) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(612) | Total Letters:(2136) |
11
هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖؕ-بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(11)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ تو اللہ کا بنایا ہوا ہے مجھے وہ دکھاؤ جو اس کے سوا اوروں نے بنایا بلکہ ظالم کُھلی گمراہی میں ہیں
تفسیر: صراط الجنان
{ هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ: یہ تو اللہ کا بنایا ہوا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ نے تواپنی کامل قدرت اور انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت سے یہ تمام چیزیں پیدافرمائی ہیں جنہیں تم بھی دیکھتے ہو،اب تم بتاؤکہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے جن بتوں کی عبادت کرتے اورانہیں پوجتے ہو، انہوں نے ایساکونساکمال دکھایاہے جس کی وجہ سے تم نے انہیں عبادت کا مستحق سمجھ لیا اور ان کی پوجا کرنے میں مصروف ہوگئے ،ان کافروں کا حق سے دور ہونا اور گمراہی میں مبتلا ہونا واضح ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.