Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Luqman Ayat 21 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳠ
اٰیاتہا 34

Tarteeb e Nuzool:(57) Tarteeb e Tilawat:(31) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(34)
Total Ruku:(4) Total Words:(612) Total Letters:(2136)
21

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِـعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَاؕ-اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ(21)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جب ان سے کہا جائے کہ اس کی پیروی کرو جو الله نے نازل فرمایا ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کوپایا۔ کیا اگرچہ شیطان ان کو عذاب ِدوزخ کی طرف بلارہا ہو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ: اور جب ان سے کہا جائے۔} ارشاد فرمایا کہ جب ان جھگڑا کرنے والوں  سے کہا جائے کہ جو قرآن اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل فرمایا ہے تم اس کی پیروی کرو، تو ا س کے جواب میں  وہ کہتےہیں :ہم اس کی پیروی نہیں  کریں  گے بلکہ ہم تو اپنے باپ دادا کے طریقے پر ہی رہیں  گے ۔اس پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ کیااگرچہ شیطان انہیں  جہنم کے عذاب کی طرف بلارہا ہو جب بھی وہ اپنے باپ دادا ہی کی پیروی کئے جائیں  گے۔ یہ کتنے بیوقوف ہیں  کہ انہیں  معلوم بھی ہے کہ شیطان انہیں  گمراہ کررہاہے اوردوزخ کی طرف بلارہاہے مگرپھربھی شریعت پرچلنے کی بجائے جاہل باپ دادوں  کی پیروی میں  لگے ہوئے ہیں  ۔( روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۲۱، ۷ / ۹۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links