Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Maryam Ayat 24 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(44) | Tarteeb e Tilawat:(19) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(98) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1085) | Total Letters:(3863) |
{فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ:تو اسے اس کے نیچے سے پکارا کہ غم نہ کھا۔} جب حضرت مریم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا نے درد کی شدت سے مرنے کی تمنا کی تواس وقت حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے وادی کے نیچے سے پکاراکہ غم نہ کرو، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے لیے آپ کے قریب ایک نہر بنا دی ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یا حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی ایڑی زمین پر ماری تو میٹھے پانی کا ایک چشمہ جاری ہو گیا ، کھجور کا درخت سرسبز ہو کرپھل لایا اور وہ پھل پختہ اور رس دار ہو گئے ۔ ایک قول یہ ہے کہ اس جگہ ایک خشک نہر تھی جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے جاری کر دیا اور کھجور کا خشک درخت سرسبز ہو کر پھل دار ہوگیا۔( مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۶۷۱، خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۲۴، ۳ / ۲۳۲، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.