Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Maryam Ayat 34 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰍ
اٰیاتہا 98

Tarteeb e Nuzool:(44) Tarteeb e Tilawat:(19) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(98)
Total Ruku:(6) Total Words:(1085) Total Letters:(3863)
34

ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ-قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ(34)
ترجمہ: کنزالعرفان
یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا۔ سچی بات جس میں یہ شک کررہے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ:یہ عیسیٰ مریم کا بیٹاہے۔} گزشتہ آیات میں  حضر ت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کا قصہ تفصیل سے بیان کیا گیا تاکہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کی اصل حقیقت واضح ہو، اب اس آیت ِمبارکہ سے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے متعلق جویہودی اورعیسائی عقیدہ رکھتے ہیں  اس کی وضاحت شروع کی گئی تاکہ اس بارے میں  بھی اصل حقیقت واضح ہوکہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے متعلق ان کے عقیدے کیا ہیں ۔ یہودی تو مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوجادوگر، ولدُ الزِّنا کہتے تھے اور عیسائی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں  ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام حضرت مریم رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہا کے بیٹے ہیں  اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے برگزیدہ نبی اور بندے ہیں  جیساکہ گزشتہ آیات میں  بیان کیا گیا کہ آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے پیدا ہوتے ہی فرمایا ’’اِنِّیْ عَبْدُاللّٰہِ‘‘میں   اللہ کابندہ ہوں ، اوریوں  آپ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے تمام باطل نظریات کارد کردیا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links