Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Maryam Ayat 46 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰍ
اٰیاتہا 98

Tarteeb e Nuzool:(44) Tarteeb e Tilawat:(19) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(98)
Total Ruku:(6) Total Words:(1085) Total Letters:(3863)
46

قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُۚ-لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا(46)
ترجمہ: کنزالعرفان
بولا: کیا تو میرے معبودوں سے منہ پھیرتا ہے؟ اے ابراہیم ! بیشک اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھر ماروں گا اور تو عرصہ دراز کیلئے مجھے چھوڑ دے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ قَالَ:بولا۔} حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی لطف آمیز نصیحت اور دل پذیر ہدایت سے آزر نے نفع نہ اٹھایا اور وہ ا س کے جواب میں  بولا: کیا تو میرے معبودوں  سے منہ پھیرتا ہے؟ اے ابراہیم ! بیشک اگر تو بتوں  کی مخالفت کرنے، اُنہیں  برا کہنے اور اُن کے عیب بیان کرنے سے باز نہ آیا تو میں  تجھے پتھر ماروں  گا اور تو عرصۂ دراز کیلئے مجھ سے کلام کرنا چھوڑ دے تاکہ میرے ہاتھ اور زبان سے امن میں  رہے۔( خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۴۶، ۳ / ۲۳۷)

نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے والوں  کیلئے درس:

            امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :  اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نصیحت کرنے کا انداز اور ان کے جواب میں  آزر کا طرزِ عمل اپنے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے اس لئے بیان فرمایا تاکہ مشرکین کی طرف سے پہنچنے والی اَذِیَّتوں  پر آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دل ہلکا ہو اور آپ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جان جائیں  کہ جاہلوں  کا یہ مذموم طرزِ عمل (کوئی آج کا نہیں  بلکہ) عرصۂ دراز سے چلا آرہا ہے۔( تفسیرکبیر، مریم، تحت الآیۃ: ۴۶، ۷ / ۴۴۵)

            اس میں  ان مسلمانوں  کے لئے بھی درس ہے جو دینِ اسلام اور اس کے اَحکام کی دعوت دینے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں  کہ اگر اس دوران انہیں  کسی کافر یا کسی مسلمان کی طرف سے کسی ناقابلِ برداشت سلوک کا سامنا کرنا پڑے تو وہ رنجیدہ ہو کر اس فریضہ کی بجا آوری کو چھوڑ نہ دیں  بلکہ ایسے موقع پر انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوموں  کے واقعات کو یاد کریں  کہ ان بزرگ ترین ہستیوں  نے کس طرح اسلام کی دعوت دی اور انہیں  نافرمان اور سرکش کفار کی طرف سے کیسی کیسی اَذِیَّتوں  کا سامنا کرنا پڑا لیکن اُنہوں  نے تمام تر تکلیفوں  کے باوجود دین ِاسلام کی دعوت دینے کو نہیں  چھوڑا تو ہم بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے دین ِاسلام اور اس کے احکام کی دعوت دینا نہیں  چھوڑیں  گے۔ اس سے اِنْ شَآء  اللہ دل کو تسلی ملے گی اور اسے مزید تَقْوِیَت حاصل ہو گی۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links