Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Maryam Ayat 61 Translation Tafseer
رکوعاتہا 6
سورۃ ﰍ
اٰیاتہا 98
Tarteeb e Nuzool:(44) | Tarteeb e Tilawat:(19) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(98) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1085) | Total Letters:(3863) |
61
جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ-اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا(61)
ترجمہ: کنزالایمان
بسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے بندوں سے غیب میں کیا بےشک اس کا وعدہ آنے والا ہے
تفسیر: صراط الجنان
{جَنّٰتِ عَدْنٍ:ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ۔} یعنی جنہوں نے توبہ کی، ایمان لائے اور نیک اعمال کئے وہ ہمیشہ رہنے کے ان باغوں میں داخل ہوں گے جن کا وعدہ رحمٰن نے اپنے اِن بندوں سے فرمایا ہے ا س حال میں کہ جنت اِن سے غائب ہے اور اِن کی نظر کے سامنے نہیں یا اس حال میں کہ وہ جنت سے غائب ہیں اور اس کا مشاہدہ نہیں کرتے اور یہ محض اس کی خبر ملنے سے ہی اس پرایمان لے آئے ہیں ۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے جنت کا جو وعدہ فرمایاہے اس کا وہ وعدہ یقینی طور پر آنے والا ہے۔( روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۶۱، ۵ / ۳۴۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.