Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Maryam Ayat 75 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(44) | Tarteeb e Tilawat:(19) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(98) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1085) | Total Letters:(3863) |
{قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ:تم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو ۔} اس آیت میں کافروں کے نظریے کا ایک اور جواب دیا گیا، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مال و مَنال پر فخر کرنے والے اِن کافروں سے ارشاد فرما دیں کہ جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ دنیا میں لمبی عمر اور زیادہ مال دے کر خوب ڈھیل دیتا ہے یہاں تک کہ جب وہ گمراہ لوگ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو دنیا میں قتل و قید کا عذاب اوریا قیامت کا دن جس میں وہ جہنم میں داخل ہوں گے تواس وقت وہ جان لیں گے کہ مسلمانوں اور کافروں میں سے کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے؟( خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۷۵، ۳ / ۲۴۵، روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۷۵، ۵ / ۳۵۲-۳۵۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.