Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Muhammad Ayat 18 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(95) | Tarteeb e Tilawat:(47) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(38) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(615) | Total Letters:(2400) |
{فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ: تو وہ قیامت ہی کاانتظار کررہے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ وہ کفار اور منافقین قیامت ہی کاانتظار کررہے ہیں کہ ان پر اچانک آجائے کیونکہ توحیدو رسالت پر دلائل دئیے جا چکے،سابقہ امتوں کے احوال ان کے سامنے بیان کر دئیے گئے،قیامت قائم ہونے اور اس کے ہولناک اُمور کے بارے میں خبریں دے دی گئیں ،اس کے باوجود بھی اگر یہ ایمان نہیں لائے تو اب قیامت کے دن ہی ان کا ایمان لانامتوقَّع ہے ، یہ لوگ قیامت سے غافل ہیں حالانکہ اس کی کئی علامتیں تو آہی چکی ہیں جن میں سے ایک نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری اور دوسری چاند کا دو ٹکڑے ہونا ہے،پھر جب قیامت آجائے گی تواس وقت ان کا نصیحت ماننا کہاں مفید ہوگاکیونکہ اس وقت توبہ اور ایمان قبول ہی نہ کیا جائے گا ۔( تفسیرکبیر، محمد، تحت الآیۃ: ۱۸، ۱۰ / ۵۱-۵۲، روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۱۸، ۸ / ۵۰۹-۵۱۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.