Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Muhammad Ayat 24 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(95) | Tarteeb e Tilawat:(47) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(38) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(615) | Total Letters:(2400) |
{اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ: یہ وہ لوگ ہیں ۔} یعنی یہ فساد پھیلانے والے وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی اور انہیں اپنی رحمت سے دور کر دیا تو اس کااثر یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں وعظ و نصیحت سننے سے بہرا کردیا اور حق کی راہ دیکھنے سے ان کی آنکھیں اندھی کردیں اس لئے اب وہ حق راستے کی طرف ہدایت حاصل نہیں کر سکتے۔( روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۲۳، ۸ / ۵۱۷، صاوی، محمد، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۴، ۵ / ۱۹۵۹-۱۹۶۰، ملتقطاً)
{اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ: تو کیا وہ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے؟} یعنی جن کے دلوں میں نفاق کے قفل لگے ہیں وہ نہ تو قرآنِ کریم میں غوروفکر کر سکتے ہیں اورنہ ہی وہ ہدایت حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے دلوں پرتالے لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حق کی بات ان میں پہنچ ہی نہیں پاتی۔ تدبُّر قرآنِ پاک میں گہرے غور و خوض کو کہتے ہیں جو تعصبات اور جانبداری سے پاک اورعقل و نقل کے حقیقی تقاضو ں کے مطابق ہو۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.