Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Muhammad Ayat 9 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(95) | Tarteeb e Tilawat:(47) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(38) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(615) | Total Letters:(2400) |
{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور جنہوں نے کفر کیا۔} یہاں سے اللہ تعالیٰ نے کفر کے دو نتیجے بیان فرمائے ہیں ،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنہوں نے کفر کیا تو ان کیلئے دنیا میں تباہی و بربادی ہے اور آخرت میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال برباد کردیئے ۔انہیں یہ سزااس وجہ سے ملی ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے نازل کئے ہوئے قرآن کو ناپسند کیا کیونکہ اس میں شہوات اور لذّات کو ترک کرنے جبکہ طاعات اور عبادات میں مَشَقَّتیں اٹھانے کے احکام ہیں جو نفس پر شاق ہوتے ہیں توان کے اس کفر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کے نیک اعمال برباد کردئیے۔( خازن، محمد، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۴ / ۱۳۵، روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۸ / ۵۰۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.