Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Qaf Ayat 16 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳶ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(34) Tarteeb e Tilawat:(50) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(3) Total Words:(423) Total Letters:(1488)
16

وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ ۚۖ-وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ(16)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ: اور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کے علم کا حال بیان کیا گیا ہے چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا اور یہ اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے کی ایک اعلیٰ دلیل ہے اور ہم اس وَسْوَسے تک کو بھی جانتے ہیں  جواس کا نفس ڈالتا ہے اور اس کے پوشیدہ اَحوال اور دلوں  کے رازہم سے چھپے ہوئے نہیں  ہیں اور ہم اپنے علم اور قدرت کے اعتبار سے انسان کے دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں  اور بندے کے حال کو خود اس سے زیادہ جاننے والے ہیں  ۔

            علامہ علی بن محمد خازن رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  :وَرِید وہ رگ ہے جس سے خون جاری ہو کر بدن کے ہر جُزْوْ میں  پہنچتا ہے ،یہ رگ گردن میں  ہے اورآیت کے معنی یہ ہیں  کہ انسان کے اَجزاء ایک دوسرے سے پردے میں ہیں  مگر اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز پردے میں  نہیں ۔( تفسیر خازن، ق، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴ / ۱۷۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links