Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Qaf Ayat 18 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(34) | Tarteeb e Tilawat:(50) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(45) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(423) | Total Letters:(1488) |
{مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ: جو بات وہ زبان سے
نکالتا ہے۔} یعنی
بندہ جو بات زبان سے نکالتا ہے اسے لکھنے کیلئے ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس
تیار ہوتا ہے خواہ وہ بندہ کہیں بھی ہو۔
اعمال لکھنے والے
فرشتوں سے متعلق3اَہم باتیں :
یہاں اعمال
لکھنے والے فرشتوں سے متعلق تین باتیں ملاحظہ ہوں ،
(1)… قضائے حاجت اور
جماع کے وقت فرشتے آدمی کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں ۔
(2)… ان
دونوں حالتوں میں آدمی کو بات کرنا جائز
نہیں تاکہ اسے لکھنے کے لئے فرشتوں کو اس حالت
میں اس سے قریب ہونے کی تکلیف نہ ہو۔
(3)… یہ فرشتے آدمی کی
ہر بات حتّٰی کہ بیماری کی حالت میں کراہنا تک لکھتے ہیں اور یہ بھی
کہا گیا ہے کہ صرف وہی چیزیں لکھتے ہیں جن
میں اجرو ثواب یا گرفت و عذاب ہو۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.