Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Qaf Ayat 31 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳶ
اٰیاتہا 45

Tarteeb e Nuzool:(34) Tarteeb e Tilawat:(50) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(45)
Total Ruku:(3) Total Words:(423) Total Letters:(1488)
31

وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ(31)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور جنت پرہیزگاروں کے قریب لائی جائے گی ، ان سے دور نہ ہوگی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ: اور جنت پرہیزگاروں  کے قریب لائی جائے گی ، ان سے دور نہ ہوگی۔} کافروں  کاحال بیان کرنے کے بعد اب مؤمنین کاحال بیان کیا جارہاہے ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن جنت ان لوگوں  کے قریب لائی جائے گی جو دنیا میں  کفر اور گناہوں  سے بچتے رہے اور جنت ان سے دور نہ ہو گی بلکہ وہ جنت میں  داخل ہونے سے پہلے ا س کی طرف دیکھ رہے ہوں  گے۔( روح البیان، ق، تحت الآیۃ: ۳۱، ۹ / ۱۳۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links