Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Qaf Ayat 45 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳶ
اٰیاتہا 45
Tarteeb e Nuzool:(34) | Tarteeb e Tilawat:(50) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(45) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(423) | Total Letters:(1488) |
45
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ۫- فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ(45)
ترجمہ: کنزالعرفان
ہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں اور تم ان پر جبر کرنے والے نہیں ہوتو اس شخص کو قرآن سے نصیحت کرو جو میری دھمکی سے ڈرے۔
تفسیر: صراط الجنان
{نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ: ہم خوب جان رہے ہیں جو وہ کہہ رہے ہیں
۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفارِ قریش کا آپ کو
جھٹلانا،قیامت کا انکار کرنا، ہماری قدرت
میں تَرَدُّد کرنا ہم سے چھپا ہوانہیں ہے اور ہم ان سب کو اس کی سزا دیں گے اور آپ ان پر
جبر کرنے والے نہیں کہ انہیں طاقت کے ذریعے اسلام
میں داخل کر دیں بلکہ آپ کی ذمہ داری دعوت دینا اور سمجھا
دینا ہے، لہٰذا آپ قرآنِ مجید کے ذریعے کافروں کو میرے عقاب سے،
غافلوں کو میرے عذاب سے اور اطاعت گزاروں کو میرے عتاب سے
ڈرائیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.