Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Qaf Ayat 6 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(34) | Tarteeb e Tilawat:(50) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(45) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(423) | Total Letters:(1488) |
{اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ: تو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو
نہ دیکھا۔} اس آیت سے مرنے کے بعد
دوبارہ زندہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے کے بارے میں دلائل دئیے جا رہے
ہیں ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کافروں نے مرنے
کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کیا اُ س وقت کیا انہوں نے اپنے
اوپر آسمان کو نہ دیکھا جس کی تخلیق میں ہماری قدرت کے آثار
نمایاں ہیں تاکہ وہ اس بات میں غور کرتے کہ ہم
نے اسے کیسے اونچا اور بڑا بنایا اورستونوں کے بغیر بلند کیااوراسے
روشن ستاروں سے سجایا اور اس میں کہیں کوئی شگاف
نہیں ،کہیں کوئی عیب اور کمی نہیں (تو جو رب تعالیٰ اتنے بڑے
آسمان کو بنا سکتا ہے اور ظاہری اسباب کے بغیر اسے بلند کر سکتا اوراس
میں ستاروں کو روشن کر سکتا ہے اور اتنے طویل و عریض آسمان
کو کسی شگاف اور نقص و عیب کے بغیر بنا سکتا ہے وہی رب تعالیٰ
مُردوں کو دوبارہ زندہ کر دے تو اس میں کیا بعید ہے؟)۔( مدارک،
ق، تحت الآیۃ: ۶، ص۱۱۶۰، روح البیان، ق، تحت الآیۃ: ۶، ۹ / ۱۰۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.