Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Saba Ayat 18 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(58) | Tarteeb e Tilawat:(34) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(995) | Total Letters:(3542) |
{وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى: اور ہم نے ان میں اور ان شہروں کے درمیان بنادیں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے شہرِ سبا میں اور دوسرے شہروں کے درمیان بہت سی نمایاں بستیاں بنادیں جن میں ہم نے برکت رکھی تھی کہ وہاں کے رہنے والوں کو وسیع نعمتیں ، پانی ،درخت اور چشمے عنایت کئے۔ اُن دوسرے شہروں سے مرادشام کے شہر ہیں اور سبا سے شام تک کے سفر کرنے والوں کو اس راستے میں کھانا اور پانی ساتھ لے جانے کی ضرورت نہ ہوتی تھی۔اورفرمایا کہ ان بستیوں میں سفر کو ایک اندازے پر رکھاتاکہ چلنے والا ایک مقام سے صبح چلے تو دوپہر کو ایک آبادی میں پہنچ جائے جہاں ضروریات کے تمام سامان مُیَسَّر ہوں اور جب دوپہر کو چلے تو شام کو ایک شہر میں پہنچ جائے ۔یمن سے شام تک کا تمام سفر اسی آسائش کے ساتھ طے ہوسکے اور ہم نے اُن سے کہا کہ ان بستیوں میں راتوں اور دنوں کوامن و امان سے چلو، نہ راتوں میں کوئی کھٹکا نہ دنوں میں کوئی تکلیف ،نہ دشمن کا اندیشہ نہ بھوک پیاس کا غم۔(خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۵۲۱، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۹۶۰-۹۶۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.