Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Saba Ayat 2 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(58) | Tarteeb e Tilawat:(34) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(995) | Total Letters:(3542) |
{یَعْلَمُ: وہ جانتا ہے۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے چند وہ چیزیں بیان فرمائی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کا علم محیط ہے اور ان میں لوگوں کادُنْیَوی اور اُخروی فائدہ ہے،چنانچہ ا رشاد فرمایا کہ جو کچھ زمین کے اندر داخل ہوتا ہے ،جیسا کہ بارش کا پانی ، مردے اور دفینے، یونہی جو زمین سے نکلتا ہے،جیسے سبزہ ، درخت ، چشمے، کانیں اور حشر کے وقت مردے پھرجوکچھ آسمان کی طرف سے اترتا ہے،جیسے بارش، برف، اولے ،طرح طرح کی برکتیں اور فرشتے اوراسی طرح جو آسمانوں میں چڑھتا ہے،جیسے فرشتے ، دعائیں اور بندوں کے عمل ،سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہیں اور وہی اپنی نعمتوں پر حمد کرنے والوں پر مہربان ہے اور حمد میں کمی کرنے والوں کو اپنے لطف و کر م سے بخشنے والاہے۔( ابوسعود، سبأ، تحت الآیۃ:۲، ۴ / ۳۳۸، خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۲، ۳ / ۵۱۶، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۲، ص۹۵۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.