Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Saba Ayat 24 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﳣ
اٰیاتہا 54

Tarteeb e Nuzool:(58) Tarteeb e Tilawat:(34) Mushtamil e Para:(22) Total Aayaat:(54)
Total Ruku:(6) Total Words:(995) Total Letters:(3542)
24

قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-قُلِ اللّٰهُۙ-وَ اِنَّاۤ اَوْ اِیَّاكُمْ لَعَلٰى هُدًى اَوْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(24)
ترجمہ: کنزالایمان
تم فرماؤ کون جو تمہیں روزی دیتا ہے آسمانوں اور زمین سے تم خود ہی فرماؤ اللہ اور بےشک ہم یا تم یا تو ضرور ہدایت پر ہیں یا کُھلی گمراہی میں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: تم فرماؤ :کون ہے جو تمہیں  آسمانوں  اور زمین سے روزی دیتا ہے؟} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ بتوں  کو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانے والوں  سے فرما دیں  کہ آسمان سے بارش برسا کر اور زمین سے سبزہ اُگا کر تمہیں  روزی کون دیتا ہے ؟ اگر مشرکین ا س سوال کا جواب نہ دیں  تو اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ خود ہی فرمادیں  کہ’’تمہیں  اللہ تعالیٰ روزی دیتا ہے‘‘کیونکہ اس سوال کا اس کے علاوہ اورکوئی جواب ہے ہی نہیں  اور (فرما دیں  کہ) بیشک ہم یا تم دونوں  فریقوں  میں  سے ایک ضرور ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں  ہے۔( تفسیر طبری، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۱۰ / ۳۷۵، جلالین، السبا، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۳۶۱، ملتقطاً)

             اور یہ ظاہرو یقینی اور قطعی بات ہے کہ جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کو روزی دینے والا ،پانی برسانے والا ،سبزہ اگانے والا جانتے ہوئے بھی بتوں  کو پوجے جو کہ کسی ایک ذرہ بھر چیز کے مالک نہیں  (جیسا کہ اوپر آیات میں  بیان ہوچکا) وہ یقینا کھلی گمراہی میں  ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links