Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Saba Ayat 30 Translation Tafseer
رکوعاتہا 6
سورۃ ﳣ
اٰیاتہا 54
Tarteeb e Nuzool:(58) | Tarteeb e Tilawat:(34) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(995) | Total Letters:(3542) |
29-30
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(29)قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ(30)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہوتم فرماؤ تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ جس سے تم نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکو اور نہ آگے بڑھ سکو
تفسیر: صراط الجنان
{وَ یَقُوْلُوْنَ: اور کہتے ہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین اپنی جہالت کی وجہ سے کہتے ہیں کہ قیامت کا وعدہ کب آئے گا ،اگر تم سچے ہو تو بتاؤ؟اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرمائیں کہ تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے جس سے تم نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکو گے اور نہ آگے بڑھ سکوگے یعنی اگر تم مہلت چاہو توتاخیر ممکن نہیں اور اگر جلدی چاہو توپہلے ہونا ممکن نہیں ،بہر صورت اس وعدے کا اپنے وقت پر پورا ہونا ہے۔(مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۰، ص۹۶۳، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.