Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Saba Ayat 41 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(58) | Tarteeb e Tilawat:(34) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(995) | Total Letters:(3542) |
{وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا: اور جس دن ان سب کو اٹھائے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن اللہ تعالیٰ ان سب مشرکوں کو اٹھائے گا ، پھر فرشتوں سے فرمائے گا کہ: کیادنیا میں یہ تمہیں ہی پوجتے تھے؟ تو فرشتے اپنی براء ت کا اظہار کرتے ہوئے عرض کریں گے:اے اللہ!عَزَّوَجَلَّ، تو ا س سے پاک ہے کہ تیرے ساتھ کسی اور کی عبادت کی جائے، ہماری اُن سے کوئی دوستی نہیں بلکہ توہمارادوست ہے، تو ہم کس طرح ان کے پوجنے سے راضی ہوسکتے تھے !ہم اس سے بری ہیں ،وہ ہمیں نہیں بلکہ شَیاطین کو پوجتے تھے کیونکہ وہ اُن کی اطاعت کرتے ہوئے غیر ِخدا کو پوجتے تھے اوران کفار میں سے اکثر انہیں شَیاطین پر یقین رکھتے تھے۔(مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۱، ص۹۶۶، خازن، سبأ، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۱، ۳ / ۵۲۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.