Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Saba Ayat 7 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 6
سورۃ ﳣ
اٰیاتہا 54
Tarteeb e Nuzool:(58) | Tarteeb e Tilawat:(34) | Mushtamil e Para:(22) | Total Aayaat:(54) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(995) | Total Letters:(3542) |
7
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ یُّنَبِّئُكُمْ اِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍۙ-اِنَّكُمْ لَفِیْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ(7)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور کافر بولے: کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتادیں جو تمہیں خبر دے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو پھر تم دوبارہ نئی پیدائش میں ہوگے۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور کافروں نے کہا۔} اس آیت میں کفار کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ کافروں نے تعجب کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کہا: کیا ہم تمہیں ایک ایسے مرد کے بارے میں بتادیں جو تمہیں یہ عجیب و غریب خبر دے کہ جب تم مرنے کے بعد بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو پھر تمہیں دوبارہ نئے سرے سے پیداکیا جائے گا۔ وہ مرد محمد ِمصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں ۔( جلالین، السبا، تحت الآیۃ: ۷، ص۳۵۹، مدارک، سبأ، تحت الآیۃ: ۷، ص۹۵۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.