Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 15 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
15

وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ(15)
ترجمہ: کنزالعرفان
اوریہ ایک چیخ کا ہی انتظار کررہے ہیں جسے کوئی پھیرنے والا نہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً: اوریہ ایک چیخ کا ہی انتظار کررہے ہیں ۔} اس سے پہلی آیات میں  اللہ تعالیٰ نے سابقہ امتوں  کے عذابات کا ذکر فرمایا اور یہاں  سے کفار ِقریش کے عذاب کا ذکر فرما رہا ہے،چنانچہ اس آیت میں ارشاد فرمایا کہ سابقہ ہلاک شدہ امتوں  کی طرح کفر و تکذیب میں  مبتلا کفارِقریش قیامت کے پہلے نَفخہ کی چیخ کا ہی انتظار کر رہے ہیں  جو اُن کے عذاب کی مقررہ مدت ہے اور وہ چیخ ایسی ہے جسے کوئی پھیر نہیں  سکتا۔( ابو سعود ، ص ، تحت الآیۃ : ۱۵، ۴ / ۴۳۱ ، خازن ، ص ، تحت الآیۃ : ۱۵ ، ۴ / ۳۲ ، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۰۱۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links