Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 3 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
3

كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ(3)
ترجمہ: کنزالایمان
ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ: ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں  ہلاک کردیں ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اسی تکبر اور انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مخالفت کے باعث ہم نے آپ کی قوم سے پہلے کتنی امتیں  ہلاک کردیں  اور جب ان پر عذاب نازل ہونے کا وقت آیا تو انہوں  نے فریاد کی اور توبہ و اِستغفار کرنے لگے تاکہ اس عذاب سے نجات پا جائیں  حالانکہ اس وقت بھاگنے اور عذاب سے نجات پانے کا وقت نہ تھا اور اس وقت ان کی فریاد بیکار تھی کیونکہ وہ وقت مایوس ہوجانے کا تھا ،لیکن کفارِ مکہ نے اُن کے حال سے عبرت حاصل نہ کی۔( جلالین، ص، تحت الآیۃ: ۳، ص۳۸۰، روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۳، ۸ / ۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links