Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 59 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
59

هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْۚ-لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْؕ-اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ(59)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملو آ گ میں تو ان کو جانا ہی ہے وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ: یہ ایک اور فوج ہے جوتمہارے ساتھ دھنسی جارہی ہے۔} حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا کہ جب کافروں  کے سردار جہنم میں  داخل ہوں  گے اور ان کے پیچھے پیچھے ان کی پیروی کرنے والے بھی جا رہے ہوں  گے تو جہنم کے خازن ان سرداروں  سے کہیں  گے’’ یہ تمہاری پیروی کرنے والوں  کی فوج ہے جو تمہاری طرح تمہارے ساتھ جہنم میں  دھنسی جا رہی ہے۔‘‘کافر سردار جہنم کے خازن فرشتوں  کو جواب دیتے ہوئے کہیں  گے :ان پَیروکاروں  کو (جہنم میں ) کھلی جگہ نہ ملے،بیشک ہماری طرح یہ بھی آگ میں  داخل ہورہے ہیں۔(خازن، ص، تحت الآیۃ: ۵۹، ۴ / ۴۴-۴۵، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links