Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 7 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
6-7

وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ ۚۖ-اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُ(6)مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ ۚۖ-اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌ(7)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ان میں سے جو سردارتھے وہ( یہ کہتے ہوئے )چل پڑے کہ (اے لوگو! )تم بھی چلے جاؤ اور اپنے معبودوں پر ڈٹے رہو بیشک اس بات میں اس کی کوئی غرض ہے۔ ہم نے یہ بات پچھلے دین میں بھی نہیں سنی ۔ یہ صرف خود بنائی ہوئی جھوٹی بات ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ: اور ان میں  سے جو سردارتھے وہ چل پڑے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جواب سن کر کفار ِقریش کے سردار ابوطالب کی مجلس سے آپس میں  یہ کہتے ہوئے چل پڑے کہ اے لوگو!تم بھی یہاں سے چلے جاؤ اور اپنے معبودوں  کی عبادت کرنے پر ڈٹے رہو اور یہ محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جو توحید کی بات کررہے ہیں  اس میں  ان کی کوئی ذاتی غرض پوشیدہ ہے اور یہ بات تو ہم نے پچھلے دین یعنی اپنے آباؤ اَجداد کے دین میں  یا سب سے پچھلے دین، دینِ عیسائیّت میں  بھی نہیں  سنی ،کیونکہ عیسائی بھی تین خداؤں  کے قائل تھے جبکہ یہ تو ایک ہی خدا بتاتے ہیں ، یہ صرف ان کی خود سے بنائی ہوئی جھوٹی بات ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links