Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 81 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
79-81

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(79)قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ(80)اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ(81)
ترجمہ: کنزالایمان
بولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ اٹھائے جائیں فرمایا تو تُو مہلت والوں میں ہےاس جانے ہوئے وقت کے دن تک


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ رَبِّ: اس نے کہا: اے میرے رب!} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب شیطان مردود ہو گیا تو اس نے عرض کی ’’اے میرے رب!اگرایسا ہی ہے تو مجھے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام او ران کی اولاد کے فنا ہونے کے بعد جزا کے لئے اٹھائے جانے کے دن تک مہلت دے۔اس سے ابلیس کی مراد یہ تھی کہ وہ انسانوں  کو گمراہ کرنے کے لئے فراغت پائے اور ان سے اپنا بغض خوب نکالے اور موت سے بالکل بچ جائے کیونکہ اُٹھنے کے بعد موت نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا: پس بیشک تو مُعَیّن وقت کے دن تک مہلت والوں  میں  سے ہے۔یہاں  مُعَیّن وقت سے قیامت کے پہلے نَفخہ تک کا وقت مراد ہے کہ جسے مخلوق کی فنا کے لئے مُعَیّن فرمایا گیا ہے۔( روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۷۹-۸۱، ۸ / ۶۵)

نوٹ:ابلیس کے مہلت طلب کرنے کا بیان سورۂ اَعراف کی آیت نمبر14اور سورۂ حجر کی آیت نمبر36میں  بھی گزر چکا ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links