Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 108 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
108

یَوْمَىٕذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗۚ-وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا(108)
ترجمہ: کنزالایمان
اس دن پکارنے والے کے پیچھے دوڑیں گےاُس میں کجی نہ ہوگیاور سب آوازیں رحمٰن کے حضو رپست ہوکر رہ جائیں گی تو تو نہ سنے گا مگر بہت آہستہ آواز


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَىٕذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ:اس دن پکارنے والے کے پیچھے چلیں  گے ۔} ارشاد فرمایا کہ جس دن پہاڑ ریزہ ریزہ کر کے اڑا دئیے جائیں  گے اس دن لوگ قبروں  سے نکلنے کے بعد پکارنے والے کے پیچھے چلیں  گے جو انہیں  قیامت کے دن مَوقِف کی طرف بلا ئے گا اور ندا کرے گا: رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے حضور پیش ہونے کے لئے چلو ، اور یہ پکارنے والے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ  السَّلَام ہوں  گے ۔ لوگ اس بات پر قادر نہ ہو ں  گے کہ وہ دائیں  بائیں  مڑ جائیں  اور اس کے پیچھے نہ چلیں  بلکہ وہ سب تیزی سے پکارنے والے کے پیچھے چلیں  گے اور اس دن سب آوازیں  رحمٰن کے حضو ر ہیبت و جلال کی وجہ سے پَست ہوکر رہ جائیں  گی اور حال یہ ہو گا کہ تو ہلکی سی آواز کے سوا کچھ نہ سنے گا۔ اس کی کیفیت کے بارے حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَانے فرمایا ’’وہ ہلکی سی آواز ایسی ہو گی کہ اس میں  صرف لبوں  کی جنبش ہوگی۔( روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۵ / ۴۲۸، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۳ / ۲۶۴، جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ص۲۶۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links