Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 126 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
126

قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَهَاۚ-وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى(126)
ترجمہ: کنزالعرفان
اللہ فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں تو تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تجھے چھوڑ دیا جائے گا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: اللہ فرمائے گا۔}اس کے جواب میں   اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ دنیا میں  تیرے پاس میری نشانیاں  آئیں  لیکن تو ان پر ایمان نہ لایا اور تونے انہیں  پسِ پشت ڈال کران سے منہ پھیرلیا، اسی طرح آج ہم تجھے آگ میں  ڈال کر چھوڑ دیں گے اور تیرا حال پوچھنے والاکوئی نہ ہوگا۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۶، ۳ / ۲۶۸)

 دونوں  جہاں  میں  گناہ اور نیکی کانتیجہ:

            اس سے معلوم ہوا کہ جیسے گناہ کا عذاب دنیا و آخرت میں  پڑتا ہے یونہی نیکی کا فائدہ دونوں  جہان میں  ملتا ہے ۔ جو مسلمان پانچوں  نمازیں  پابندی سے جماعت کے ساتھ ادا کرے اسے رزق میں  برکت ، قبر میں  فراخی نصیب ہوگی اور پل صراط پر آسانی سے گزرے گا اور جو جماعت کا تارک ہو گا اس کی کمائی میں  برکت نہ ہوگی، چہرے پر صالحین کے آثار نہ ہوں  گے ، لوگوں  کے دلوں  میں  اس سے نفرت ہوگی، پیاس و بھوک میں  جان کنی اور قبر کی تنگی میں  مبتلا ہوگا اور ا س کا حساب بھی سخت ہوگا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links