Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 14 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
{اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ:بیشک میں ہی اللہ ہوں ۔}ارشاد فرمایا کہ اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، بیشک میں ہی اللہ ہوں اور میرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو تم میری عبادت کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھو تاکہ تم اس میں مجھے یاد کرو اور میری یاد میں اخلاص ہوا ور میری رضا کے علاوہ کوئی دوسری غرض مقصود نہ ہو، اسی طرح اس میں ریا کا دخل نہ ہو۔آیت کے آخری حصے ’’وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ‘‘ کا ایک معنی یہ بھی بیان کیاگیا ہے کہ تم میری نماز قائم رکھو تاکہ میں تجھے اپنی رحمت سے یاد فرماؤں ۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۱۴، ۳ / ۲۵۰، مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۶۸۸، ملتقطاً)
آیت’’وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
اس آیت سے 3 باتیں معلوم ہوئیں
(1)… ایمان کے بعد سب سے اہم فریضہ نماز ہے۔
(2)… نماز کی ادائیگی اخلاص کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی یاد کیلئے ہونی چاہیے نہ کہ لوگوں کو دکھانے کیلئے۔
(3)… نمازادا کرنے والے بندے کو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنی رحمت کے ساتھ یاد فرماتا ہے ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.