Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 52 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
{قَالَ:موسیٰ نے فرمایا۔} فرعون کی بات سن کر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: پہلی قوموں کے حال کا علم میرے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس ایک کتاب لَوحِ محفوظ میں ہے جس میں ان کے تمام اَحوال لکھے ہوئے ہیں اور قیامت کے دن انہیں ان اعمال پر جزا دی جائے گی ۔
یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جو جواب دیا کہ اس کاعلم لوحِ محفوظ میں ہے اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ آپ کوگذشتہ قوموں کے حالات معلوم نہ تھے بلکہ وجہ یہ تھی کہ وہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوتبلیغ ِدین سے نہ پھیر سکے ۔ مزید فرمایا کہ میرا رب عَزَّوَجَلَّ نہ بھٹکتا ہے اور نہ بھولتا ہے۔ گویا فرمایا کہ تمام اَحوال کا لوحِ محفوظ میں لکھنا، اس لئے نہیں کہ رب تعالیٰ کے بھولنے بہکنے کا اندیشہ ہے بلکہ یہ تحریر اپنی دوسری حکمتوں کی وجہ سے ہے جیسے فرشتوں اور اپنے محبوب بندوں کو اطلاع دینے کیلئے ہے جن کی نظر لوحِ محفوظ پر ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.