Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 53 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
53

الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًؕ-فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى(53)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہارے لیے اس میں راستے آسان کردئیے اور آسمان سے پانی نازل فرمایا تو ہم نے اس سے مختلف قسم کی نباتات کے جوڑے نکالے ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا:وہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مزید فرمایا کہ میرا رب عَزَّوَجَلَّ وہ ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا تاکہ تمہارے لئے اس پر زندگی بسر کرنا ممکن ہو اور تمہارے لیے اس میں  راستے آسان کردیے تاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں  تمہیں  آسانی ہو اوراس نے آسمان سے پانی نازل فرمایا۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا کلام تو یہاں  پورا ہو گیا اب اس کلام کو مکمل کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ اہلِ مکہ کو خطاب کر کے فرماتا ہے کہ اے اہلِ مکہ !تو ہم نے اس پانی سے مختلف قسم کی نباتات کے جوڑے نکالے جن کے رنگ،خوشبوئیں  اور شکلیں  مختلف ہیں  اور ان میں  سے بعض آدمیوں  کے لئے ہیں  اور بعض جانوروں  کے لئے۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳ / ۲۵۶، جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۵۳، ص۲۶۳)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links