Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 63 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
{فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ:تو وہ اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب جادوگروں نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ کلام سنا تو آپس میں ان کا اختلاف ہو گیا ، بعض کہنے لگے کہ یہ بھی ہماری طرح جادوگر ہیں ، بعض نے کہا کہ یہ باتیں جادوگروں کی ہیں ہی نہیں ، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے سے منع کررہے ہیں ۔ انہوں نے چھپ کر مشورہ کیا تاکہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو معلوم نہ چلے اور ا س مشورے میں بعض جادو گر دوسروں سے کہنے لگے: بیشک حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دونوں یقینا جادوگر ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادوکے زور سے تم پر غالب آ کر تمہیں تمہاری سرزمین مصر سے نکال دیں اور تمہارا بہت شرف و بزرگی والا دین لے جائیں ۔تو تم اپنے لائے ہوئے جا دو کے تمام داؤ جمع کرلو پھر صف باندھ کر آ جاؤ تاکہ تمہاری ہیبت زیادہ ہو اور بیشک آج وہی کامیاب ہوگا جو غالب آئے گا۔( روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۶۲-۶۴، ۵ / ۴۰۰، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۶۲-۶۴، ۳ / ۲۵۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.