Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 87 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
87
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَى السَّامِرِیُّ(87)
ترجمہ: کنزالعرفان
انہوں نے کہا: ہم نے اپنے اختیار سے آپ کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن قوم کے کچھ زیورات کے بوجھ ہم سے اٹھوائے گئے تھے تو ہم نے ان زیورات کو ڈال دیا پھر اسی طرح سامری نے ڈال دیا۔
تفسیر: صراط الجنان
{قَالُوْا:انہوں نے کہا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بات سن کر لوگوں نے کہا: ہم نے اپنے اختیار سے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن فرعون کی قوم کے کچھ زیورات جو ہم نے ان سے عارِیَّت کے طور پر لئے تھے انہیں ہم نے سامری کے حکم سے آگ میں ڈال دیا ،پھر اسی طرح سامری نے ان زیوروں کوڈال دیا جو اس کے پاس تھے اور اس خاک کو بھی ڈال دیا جو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کے گھوڑے کے قدم کے نیچے سے اس نے حاصل کی تھی۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۸۷، ۳ / ۲۶۰-۲۶۱)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.