Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Taha Ayat 94 Translation Tafseer
رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135
Tarteeb e Nuzool:(45) | Tarteeb e Tilawat:(20) | Mushtamil e Para:(16) | Total Aayaat:(135) |
Total Ruku:(8) | Total Words:(1485) | Total Letters:(5317) |
94
قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْۚ-اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ لَمْ تَرْقُبْ قَوْلِیْ(94)
ترجمہ: کنزالایمان
کہا اے میرے ماں جائے نہ میری داڑھی پکڑو اور نہ میرے سر کے بال مجھے یہ ڈر ہوا کہ تم کہو گے تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور تم نے میری بات کا انتظار نہ کیا
تفسیر: صراط الجنان
{قَالَ:کہا۔}حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کہا: اے میری ماں کے بیٹے! میری داڑھی اور میرے سر کے بال نہ پکڑو بیشک مجھے ڈر تھا کہ اگر میں انہیں چھوڑ کر آپ کے پیچھے چلا گیا تو یہ گروہوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے لڑنے لگیں گے اور یہ دیکھ کر آپ کہیں گے کہ اے ہارون!تم نے بنی اسرائیل میں تَفْرِقہ ڈال دیا اوران کے بارے میں تم نے میرے حکم کا انتظار نہ کیا۔( خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۹۴، ۳ / ۲۶۲، جلالین، طہ، تحت الآیۃ: ۹۴، ص۲۶۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.