Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yasin Ayat 39 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳥ
اٰیاتہا 83
Tarteeb e Nuzool:(41) | Tarteeb e Tilawat:(36) | Mushtamil e Para:(22-23) | Total Aayaat:(83) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(807) | Total Letters:(3028) |
39
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ(39)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ: اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں ۔} چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں ، ہر رات ایک منزل میں ہوتا ہے اور پوری منزل طے کر لیتا ہے، نہ کم چلتا ہے نہ زیادہ، اپنے طلوع ہونے کی تاریخ سے لے کر اٹھائیسویں تاریخ تک تمام منزلیں طے کر لیتا ہے اور اگر مہینہ تیس کا ہو تو دو راتیں اور انتیس کاہو تو ایک رات چھپتا ہے اور جب اپنی آخری منزل میں پہنچتا ہے توکھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے جو سوکھ کرپتلی ، کمان کی طرح خم دار اور زرد ہو گئی ہو۔(مدارک، یس، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۹۸۹، جلالین ، یس، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۳۷۰، ملتقطاً)