Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yasin Ayat 54 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳥ
اٰیاتہا 83
Tarteeb e Nuzool:(41) | Tarteeb e Tilawat:(36) | Mushtamil e Para:(22-23) | Total Aayaat:(83) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(807) | Total Letters:(3028) |
53-54
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ(53)فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْــٴًـا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(54)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی تو اسی وقت وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردئیے جائیں گے۔ تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔
تفسیر: صراط الجنان
{اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً: وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ دوسر انَفخہ ایک ہَولْناک آواز ہو گی تو اسی وقت وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حساب کے لئے حاضر کر دئیے جائیں گے، پھر ان کافروں سے کہا جائے گا : آج کسی جان پر اس کے ثواب میں کمی کر کے یا اس کے عذاب میں اضافہ کر کے کچھ ظلم نہ ہوگا اوراے کافرو! یہاں تمہیں تمہارے ان اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم نے دنیا میں کئے تھے۔(خازن، یس، تحت الآیۃ: ۵۳-۵۴، ۴ / ۹، روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۵۳-۵۴، ۷ / ۴۱۲-۴۱۳، ملتقطاً)