Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Yasin Ayat 80 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳥ
اٰیاتہا 83

Tarteeb e Nuzool:(41) Tarteeb e Tilawat:(36) Mushtamil e Para:(22-23) Total Aayaat:(83)
Total Ruku:(5) Total Words:(807) Total Letters:(3028)
80

الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ(80)
ترجمہ: کنزالعرفان
جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے ا ٓ گ پیدا کی توجبھی تم اس سے آگ جلاتے ہو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا: جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے ا ٓ گ پیدا کی۔} عرب کے دو درخت ہوتے ہیں  جو وہاں  کے جنگلوں  میں  کثرت سے پائے جاتے ہیں  ایک کا نام مَرخ ہے دوسرے کا عَفار، ان کی خاصیت یہ ہے کہ جب ان کی سبز شاخیں  کاٹ کر ایک دوسرے پر رگڑی جائیں  تو ان سے آگ نکلتی ہے حالانکہ وہ اتنی تر ہوتی ہیں  کہ ان سے پانی ٹپکتا ہوتا ہے ۔ اس میں  قدرت کی کیسی عجیب و غریب نشانی ہے کہ آگ اور پانی دونوں ایک دوسرے کی ضد ، ہر ایک ایک جگہ ایک لکڑی میں  موجود ، نہ پانی آگ کو بجھائے نہ آگ لکڑی کو جلائے ، جس قادرِ مُطْلَق کی یہ حکمت ہے وہ اگر ایک بدن پر موت کے بعد زندگی وارِد کرے تو اس کی قدرت سے کیا عجیب اور اس کو ناممکن کہنا آثارِ قدرت دیکھ کر جاہلانہ اور سرکشی والا انکار کرنا ہے۔( جلالین، یس، تحت الآیۃ: ۸۰، ص۳۷۳، مدارک، یس، تحت الآیۃ: ۸۰، ص۹۹۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links