Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yasin Ayat 81 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(41) | Tarteeb e Tilawat:(36) | Mushtamil e Para:(22-23) | Total Aayaat:(83) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(807) | Total Letters:(3028) |
اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰىۗ-وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(81)
تفسیر: صراط الجنان
{اَلَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ: جس نے آسمان اور زمین بنائے۔} اس آیت میں مُردوں کو زندہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کے قادر ہونے کی ایک اور دلیل بیان کی جا رہی ہے کہ جس رب تعالیٰ نے آسمان اور زمین جیسی عظیم مخلوق بنا دی کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ آخرت میں ان جیسے چھوٹے اور حقیر انسان دوبارہ بنا دے ؟ کیوں نہیں!بے شک وہ اس پر قادر ہے اور عقل بھی یہی فیصلہ کرتی ہے کہ جو آسمان و زمین جیسی عظیم مخلوق کو پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنے پر زیادہ قدرت رکھتا ہے اور اس کی قدرت کامل اور اس کا علم تمام معلومات کو شامل ہے کیونکہ وہی بڑا پیدا کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔( تفسیرکبیر، یس، تحت الآیۃ: ۸۱، ۹ / ۳۰۹، روح البیان، یس، تحت الآیۃ: ۸۱، ۷ / ۴۴۰، ملتقطاً)
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.