Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yunus Ayat 26 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(51) | Tarteeb e Tilawat:(10) | Mushtamil e Para:(11) | Total Aayaat:(109) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(2023) | Total Letters:(7497) |
{لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَ زِیَادَةٌ:بھلائی کرنے والوں کے لیے بھلائی ہے اور اس سے بھی زیادہ۔} بھلائی
والوں سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرمانبردار بندے مومنین مراد ہیں اور یہ
جو فرمایا کہ ان کے لئے بھلائی ہے، اس بھلائی سے جنت مراد ہے اور
اس پر زیادت سے مراد دیدارِ الٰہی ہے۔ (مدارک، یونس، تحت الآیۃ: ۲۶، ص۴۷۰)
اَحادیث
سے بھی ثابت ہے کہ اس آیت میں زیادت سے مراد دیدارِ الٰہی ہے ،چنانچہ حضرت
صہیب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی
عَنْہُ سے روایت ہے
، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’
جنتیوں کے جنت میں داخل ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ
ان سے فرمائے گا :کیا تم چاہتے ہو کہ تم پر اور زیادہ عنایت کروں۔ وہ عرض
کریں گے: یارب! عَزَّوَجَلَّ، کیا تو نے ہمارے
چہرے سفید نہیں کئے، کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں فرمایا ، کیا تو نے ہمیں
دوزخ سے نجات نہیں دی۔ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: پھر
پردہ اٹھادیا جائے گا تودیدارِ الٰہی انہیں ہر نعمت سے زیادہ پیارا ہوگا۔ ایک
روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ آیت تلاوت
فرمائی ’’ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوا الْحُسْنٰى وَ زِیَادَةٌ ‘‘ (مسلم، کتاب الایمان، باب فی قولہ علیہ السلام: انّ
اللہ لا ینام۔۔۔ الخ، ص۱۱۰،
الحدیث: ۲۹۷-۲۹۸(۱۸۱))
یہی
روایت الفاظ کی کچھ تبدیلی کے ساتھ ترمذی ،نسائی اور ابن ماجہ میں بھی موجود ہے،
صحیح بخاری میں ہے ’’امام مجاہد کے علاوہ کے نزدیک آیت میں زیادت سے
مراد اللہ تعالیٰ کا دیدار
ہے۔(بخاری، کتاب التفسیر،
سورۃ یونس، ۱-باب، ۳ / ۲۴۳، عمدۃ القاری، ، کتاب
التفسیر، سورۃ یونس، ۱-باب وقال ابن عباس: فاختلط فنبت بالماء من کلّ لون، ۱۳ / ۴۴)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.