Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yunus Ayat 53 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﷶ
اٰیاتہا 109
Tarteeb e Nuzool:(51) | Tarteeb e Tilawat:(10) | Mushtamil e Para:(11) | Total Aayaat:(109) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(2023) | Total Letters:(7497) |
53
وَ یَسْتَنْۢبِــٴُـوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ ﳳ-قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ ﱢ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ(53)
ترجمہ: کنزالایمان
اور تم سے پوچھتے ہیں کیا وہ حق ہے تم فرماؤ ہاں میرے رب کی قسم بےشک وہ ضرور حق ہے اور تم کچھ تھکا نہ سکو گے
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ یَسْتَنْۢبِــٴُـوْنَكَ:اور تم سے پوچھتے ہیں۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا قیامت اور وہ عذاب جس کے نازل ہونے کی آپ نے ہمیں خبر دی ہے واقعی حق ہے؟ آپ ان سے فرما دیں ، ہاں ! میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی قسم! بیشک میں نے جس کی خبر دی ہے وہ ضرور حق ہے اوراس میں کوئی شک نہیں اورتم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے بھاگ کر اسے عاجز نہیں کرسکتے بلکہ وہ عذاب تمہیں ضرور پہنچے گا۔ (خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۵۳، ۲ / ۳۱۹، صاوی، یونس، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳ / ۸۷۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.