Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Yusf Ayat 107 Translation Tafseer
رکوعاتہا 12
سورۃ ﷸ
اٰیاتہا 111
Tarteeb e Nuzool:(53) | Tarteeb e Tilawat:(12) | Mushtamil e Para:(12-13) | Total Aayaat:(111) |
Total Ruku:(12) | Total Words:(1961) | Total Letters:(7207) |
107
اَفَاَمِنُوْۤا اَنْ تَاْتِیَهُمْ غَاشِیَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِیَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(107)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا اس سے نڈر ہو بیٹھے کہ اللہ کا عذاب انہیں آ کر گھیر لے یا قیامت ان پر اچانک آجائے اور انہیں خبر نہ ہو
تفسیر: صراط الجنان
{اَفَاَمِنُوْا:کیا وہ اس بات سے بے خوف ہیں ۔} یعنی جو لوگ اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار نہیں کرتے اور غیرُ اللّٰہ کی عبادت کرنے میں مصروف ہیں کیا انہیں اس بات کا کوئی خوف نہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے کی وجہ سے ان پر اللّٰہ تعالیٰ کا ایسا عذاب نازل ہو جائے جو مکمل طور پر انہیں اپنی گرفت میں لے لے یا اسی شرک اور کفر کی حالت میں اچانک ان پر قیامت آ جائے اور اللّٰہ تعالیٰ دائمی عذاب کے لئے انہیں دوزخ میں ڈال دے۔ (تفسیر طبری، یوسف، تحت الآیۃ: ۱۰۷، ۷ / ۳۱۴)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.