Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Yusf Ayat 66 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﷸ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(53) Tarteeb e Tilawat:(12) Mushtamil e Para:(12-13) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1961) Total Letters:(7207)
66

قَالَ لَنْ اُرْسِلَهٗ مَعَكُمْ حَتّٰى تُؤْتُوْنِ مَوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ لَتَاْتُنَّنِیْ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یُّحَاطَ بِكُمْۚ-فَلَمَّاۤ اٰتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوْلُ وَكِیْلٌ(66)
ترجمہ: کنزالعرفان
یعقوب نے فرمایا: میں ہرگز اسے تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک تم مجھے اللہ کا یہ عہد نہ دیدو کہ تم ضرور اسے (واپس) لے کر آؤ گے سوائے اس کے کہ تم (کسی بڑی مصیبت میں ) گھر جاؤ پھر انہوں نے یعقوب کو عہددیدیا تو یعقوب نے فرمایا: جو ہم کہہ رہے ہیں اس پر اللہ نگہبان ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ:فرمایا۔} حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا ’’میں  اس وقت تک ہر گز بنیامین کو تمہارے ساتھ نہ بھیجوں  گا جب تک تم اللّٰہ تعالیٰ کی قسم کھا کر یہ عہد نہ دو کہ تم ضرور اسے واپس بھی لے کر آؤ گے سوائے اس کے کہ تمہارا انتقال ہو جائے یا تم مغلوب ہو جاؤ اور بنیامین کو لے کر آنا تمہاری طاقت سے باہر ہوجائے۔ جب انہوں  نے حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اللّٰہ تعالیٰ کی قسم کھا کر عہد دے دیا تو حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا’’ جو ہم کہہ رہے ہیں  اس پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نگہبان ہے۔ (خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۶۶، ۳ / ۳۱)

ظاہری اسباب کو اختیار کرنا تَوکل کے خلاف نہیں :

            علامہ اسماعیل حقی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  ’’اس سے معلوم ہو اکہ ظاہری اسباب اختیار کرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا توکل کے خلاف نہیں  لہٰذا ہر انسا ن کو چاہئے کہ وہ اس عالَم میں  موجود معتبر اَسباب اختیار کرے اور صرف ان اسباب کو اختیار کرنے اور ان ہی پر بھروسہ کرنے کو کافی نہ سمجھے بلکہ اپنے دل کو اللّٰہ تعالیٰ اور ا س کی تقدیر کی طرف متوجہ رکھے ،اللّٰہ تعالیٰ پر اور اس کی تدبیر پر اعتماد رکھے اور اس کے سوا ہر چیز سے اپنی امید ختم کر دے۔ (روح البیان، یوسف، تحت الآیۃ: ۶۶، ۴ / ۲۹۱-۲۹۲)

            امام محمد غزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’اسباب ترک کر دینا اللّٰہ تعالیٰ کی حکمت کے خلاف اور اس کے طریقے سے جہالت ہے اور جب آدمی اسباب کی بجائے اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھے اور یوں  وہ اللّٰہ تعالیٰ کے طریقے کے مطابق عمل کرے تو یہ بات توکل کے خلاف نہیں ۔ (احیاء علوم الدین، کتاب التوحید والتوکل، الفن الاول فی جلب النافع، الدرجۃ الثانیۃ، ۴ / ۳۲۹)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links